پاک بھارت میچ دیکھتے ہوئے بہت نروس ہوگیا تھا: آسٹریلوی کپتان
سڈنی،اکتوبر۔آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق تاثرات کا اظہار کیا۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایک بیان میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے انکشاف کیا کہ پاک بھارت میچ دیکھتے ہوئے وہ بہت نروس ہوگئے تھے۔ایرون فنچ نے کہاکہ اس وقت میں اپنے کوچ کے ساتھ ہوٹل کے روم میں تھا اور نتیجے کی پرواہ کیے بغیر جو کچھ میچ میں ہورہا تھا وہ سب دیکھ کر بہت نروس ہوگیا تھا۔آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ انتہائی دلچسپ ہوتا ہے، اس لیے بہت نروس تھا کہ یہ کتنا بڑا مقابلہ ہے اور میں اس دن کا انتظار نہیں کرسکتا کہ میں ریٹائر ہوکر پاکستان اور بھارت کا براہ راست مقابلہ دیکھنے کہیں جاؤں۔اس موقع پر ایرون فنچ نے شاندار اننگز کھیلنے پر ویرات کوہلی کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ویرات ایک ماسٹر کلاس ہے، اسے پتا ہیکہ اپنی موجودگی میں کس طرح پریشر دوسری طرف منتقل کرنا ہے، یہ سب دیکھنے کے قابل تھا۔