پاکستانی کرکٹ ٹیم نیدرلینڈ پہنچ گئی

ایمسٹرڈیم،اگست۔ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم جمعے کی شام لاہور سے براستہ دبئی نیدر لینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم پہنچ گئی۔ جہاں سے کھلاڑی روٹرڈیم پہنچ گئے۔ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا پہلا میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ ون ڈے سیریز میں مڈل آرڈر بیٹسمین سلمان علی آغا اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کو موقع دینا چاہتی ہے۔ ایک دن آرام کے بعد پاکستانی ٹیم اتوار اور پیر کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

Related Articles