پارٹی کا ہر کارکن مودی کی ہدایت پر چل رہا ہے:نڈا

جے پور، مئی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں پارٹی کو مضبوطی ملی ہے اور ہر کارکن ان کے دکھائے ہوئے راستے پر چل رہا ہے۔مسٹر نڈا جے پور میں بی جے پی کے قومی عہدیداروں کی میٹنگ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی تنظیم کو ضرورت پڑی ہمیں وزیراعظم کی قیادت ملی اور ان کی قیادت اور رہنمائی کی وجہ سے ہم تنظیم کومضبوط بنانے اور آگے بڑھانے میں کامیاب ہوئے۔انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا ہر کارکن ان کے دکھائے ہوئے راستے پر چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کووڈ کے دور میں’سیوا ہی سنگٹھن‘ کے ذریعے کروڑوں لوگوں تک جوراشن اور دوائیں پہنچانے کا جو منتر دیا گیا اس کو پارٹی نے بخوبی نبھایا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہونے والے پارٹی اجلاس میں بھی وزیر اعظم کی رہنمائی ملی تھی اور اس سے پارٹی مضبوط ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ میں چار اجلاسوں میں بات چیت کی جائے گی۔

Related Articles