پارلیمنٹ سے جھوٹ بولنے کا الزام، بورس جانسن کو بڑا دھچکہ، ایم پیز نے باضابطہ تحقیقات کی حمایت کردی
لندن،اپریل۔ بورس جانسن کو اپنے اختیار پر دھچکے کا سامنا کرنا پڑا جب ایم پیز نے ایک باضابطہ تحقیقات کی حمایت کر دی کہ آیا انہوں نے پارلیمنٹ سے جھوٹ بولا، اور پارٹی کی سینئر شخصیات نے ان سے استعفیٰ دینے کے لیے نئے مطالبات کر دیے۔ دی گارڈین کے مطابق وزیر اعظم سے اب کامنز کمیٹی کے ذریعہ ان دعووں پر تحقیقات کی جائیں گی کہ انہوں نے پارلیمنٹ کو لاک ڈاؤن پارٹیوں کے بارے میں گمراہ کیا ہے کہ نہیں جو کہ وزارتی ضابطہ کے تحت ایک ممکنہ استعفیٰ دینے والا معاملہ ہے۔یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب حکومت نے انکوائری میں تاخیر کی کوشش کی تاکہ ردعمل کے درمیان گھنٹوں بعد یو ٹرن لیا جا سکے۔ویسٹ منسٹر میں افراتفری کے مناظر کے بعد کامنز کے ایک مباحثے کے دوران خطاب کرتے ہوئے، سابق بریگزٹ وزیر اسٹیو بیکر، جو حکمران کنزرویٹو پارٹی میں ایک بااثر شخصیت ہیں، نے کہا کہ وہ جانسن کے اس جرمانے کے بارے میں رویے سے حیران ہیں جو انہیں کووِڈ کے قوانین کی خلاف ورزی پر ملا تھا اور وزیر اعظم سے کہا کہ اب انہیں بہت دیر سے چلے جانا چاہیے۔ دوسروں نے واضح کیا کہ انہوں نے ٹوری وہپس کو بتایا تھا کہ وہ پارٹی گیٹ کی نئی انکوائری کو بلاک یا تاخیر نہیں کریں گے۔ دی گارڈین نے انکشاف کیا کہ سابق ہیلتھ سیکرٹری جیریمی ہنٹ نے اپنے انتخابی حلقہ کو بتایا کہ انہوں نے وہپس کو متنبہ کیا تھا کہ وہ انکوائری میں تاخیر کے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔ ہنٹ نے انتخابی حلقوں کو ایک ای میل میں کہا کہ انہیں جانسن اور چانسلر رشی سنک کو جاری کیے گئے جرمانے حیران کن اور مایوس کن لگے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اب ہم استحقاق کمیٹی کی اس بات کی تحقیقات بھی دیکھیں گے کہ آیا پارلیمنٹ سے جھوٹ بولا گیا تھا۔ انہوں نے کہا انہوں نے حکومت پر واضح کر دیا کہ اگر ہم سے کہا جاتا تو میں اس طرح کی تحقیقات میں تاخیر کے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس عمل کے اختتام تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کریں گے لیکن انہیں یقین نہیں ہے کہ اب وزیر اعظم کو تبدیل کرنے کا بہترین وقت ہے۔