ٹی ٹوئنٹی کے ورلڈکپ اسکواڈ میں میری جگہ نہیں بنتی: کامران اکمل

اسلام آباد،جولائی۔پاکستانی کرکٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں ان کی جگہ نہیں بنتی۔ باغ اسٹالینز کے آئیکن پلیئر کامران اکمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی ایل کیلیے شائقین کرکٹ بہت پرجوش دکھائی دے رہے ہیں،کے پی ایل کا سوچاہے، اس ایونٹ میں اچھی کرکٹ کھیل کر ٹورنامنٹ کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر اننگز میں70، 80 رنز بنانا آسان نہیں کیونکہ کرکٹ باتوں سے نہیں کھیلی جاتی، اچھی کرکٹ کھیلنے کے لیے گراؤنڈ میں محنت درکار ہوتی ہے۔پاکستانی کرکٹر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بارے میں نہیں سوچا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں میری جگہ نہیں بنتی، رضوان کی جگہ ٹی ٹوئنٹی میں کوئی نہیں لے سکتا، اب اگر کوئی وکٹ کیپر بلیباز ٹی ٹوئنٹی کھیلیگا تو بطور اسپیشلسٹ بلیباز ہی کھیلیگا۔ کامران اکمل نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یاری دوستی پر اسکواڈ منتخب نہیں کرنا چاہیے، اس میں آسٹریلیا کی کنڈیشنز کے لحاظ سے میرٹ پر اسکواڈ منتخب کرنا چاہیے۔

Related Articles