ٹیم بیلنس ہے، ضروری نہیں اس میں بڑے نام شامل ہوں: راشد خان

کراچی،مارچ۔پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے بولر راشد خان کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے حریف ٹیم کو سنجیدہ لیں ، اور میچ جیتیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے میچ سے قبل راشد خان نے کہا کہ ٹف سیچویشن میں اچھی بولنگ کرنی پڑتی ہے،کوشش کریں گے آج حریف ٹیم کو سنجیدہ لیں ، اور میچ جیتیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم بیلنس ہے ، ضروری نہیں ٹیم میں بڑے نام شامل ہوں ، ہماری بیٹنگ لائن اپ بھی مکمل ہے۔راشد نے کہا کہ لاہور میں گیند بہت زیادہ اسپن نہیں ہو رہی، باؤنڈری بھی چھوٹی ہے ، لاہور میں کنڈیشنز ٹف ہیں ، لیکن محنت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 میں پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ٹیم قلندرز کا آج لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔کوئٹہ 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر آخری یعنی چھٹے نمبر پر ہے۔

 

Related Articles