ٹوٹنگ ہل کارنیوال ریپر حملہ: صادق خان کی گواہوں سے آگے آنے کی اپیل
لندن ،ستمبر۔ لندن کے میئر صادق خان نے نوٹنگ ہل کارنیوال میں 21 سالہ ریپر کی جان لیوا چاقو سے حملے کے گواہوں سے آگے آنے کی اپیل کی ہے اور تشدد کے باوجود اس تقریب کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر خان نے ثقافتی جشن کو لندن فیبرک کا ایک اہم حصہ قرار دیا اور اس کی نگرانی کرنے پر ہنگامی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ پیر کی شام نوٹنگ ہل کارنیوال میں چھرا گھونپنے کے سات واقعات رپورٹ ہوئے۔ برسٹل میں مقیم ریپر ٹی کور سٹریچ ، جس کا اصل نام ٹاکیو نیمبارڈ ہے، کو چاقو مارکر ہلاک کر دیا گیا۔ دیگر چھ افراد کو غیر مہلک زخم آئے۔ پی اے نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے مسٹر خان نے ایمرجنسی سروسز کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ بدقسمتی سے پیر کی رات ایک 21 سالہ نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر اس شخص سے اپیل کروں گا جس نے دیکھا ہو کہ کیا ہوا، وہ پولیس سے رابطہ کرنے کے لئے کرائم سٹاپرز سے رابطہ کریں۔ پولیس نے ناقابل یقین حد تک محنت کی۔ان کا کہنا تھا کوئی بھی جرم قابل معافی نہیں ہے، چاہے وہ کارنیوال کے دوران ہو یا کسی اور وقت، یہ واقعی اہم ہے کہ اگر کسی نے کوئی ایسی چیز دیکھی، جس میں وہ پولیس کی تفتیش میں مدد کرسکیں۔ کارنیوال گزشتہ 56 برسوں سے جاری ہے، یہ لندن فیبرک کا واقعی ایک اہم حصہ ہے، جو ثقافتی کیلنڈر کا واقعی ایک اہم حصہ ہے، جس کا اہتمام کمیونٹی نے کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کمیونٹی کی حمایت کرتے ہیں اور سٹی ہال مستقبل کے کارنیوالوں میں کمیونٹی کی حمایت جاری رکھے گا۔ مسٹر نیمبارڈ کی موت کی تصدیق ان کے منیجر کرس پیٹرک نے کی، جنہوں نے کہا کہ ریپر اپنی بہن اور دوستوں کے ساتھ کارنیوال میں جا رہا تھا۔