ٹرمپ کی بیٹی ٹیفانی اور لبنانی منگیتر کی شادی میں سمندری طوفان کی زد میں آگئی
فلوریڈا،نومبر۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش اور ان کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں مدعو کی گئی پانچ سو اہم شخصیات کی خواہش نہیں کہ اس اہم نوعیت کی تقریب میں موسم رنگ میں بھنگ ڈال دے۔ مگر اچانک آنے والے سمندری طوفان نے اس تقریب کو بری طرح متاثر کیا ہے۔لبنانی ارب پتی نوجوان اور ٹرمپ کی بیٹی کی شادی کی تقریبات جمعے سے فلوریڈا ریزورٹ میں ان کے مار-ا-لاگو میں شروع ہوئی ہیں۔ مگر شادی کی تقریب ایک سمندری طوفان کی وجہ سے خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ’نیکول‘ نامی طوفان اچانک ظاہر ہوا۔ اس طوفان نے کھڑکیاں ہلا کر رکھ دیں، میز اور کرسیاں اور ان پر موجود ہر چیز اپنی جگہ سے ہل گئی۔امریکہ میں ’نیشنل ہریکین سینٹر‘ نے ایجنسیوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اگرچہ نیکول کی شدت گزشتہ روز کم ہوئی تاہم یہ سمندری طوفان سے ایک نچلی آندھی میں تبدیل ہو گیا جو 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے ساتھ فلوریڈا کے مشرقی ساحل سے ٹکرانے لگا۔لہٰذا لبنانی نڑاد مائیکل پولس اور 29 سالہ ٹیفانی ٹرمپ کی شادی اب بھی نیکول کے رحم و کرم پر ہے۔شادی میں مدعو کیے گئے بعض مہمان پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بند ہونے کی وجہ سیشرکت سے محروم رہ سکتے ہیں۔ٹیفانی جس نے یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے سوشیالوجی اور اربن اسٹڈیز میں گریجویشن کیا ہے ٹرمپ کی امریکی مارلا میپلز کی اکلوتی بیٹی ہے جو پہلے اداکارہ اور ٹیلی ویڑن کی شخصیت کے طور پر جانی جاتی تھیں۔ ٹیفانی کی ماں سے ٹرمپ نیسنہ 1993ء میں شادی کی اور 6 سال بعد طلاق ہوگئی۔جہاں تک ٹرمپ کے داماد کا تعلق ہیتو وہ ایک لبنانی نڑاد مسعد بولس کا بیٹا ہے۔ مسعد اپنے خاندان کے ہمراہ ستر کی دہائی میں امریکا منتقل ہوگئے تھے۔ وہ نائیجیریا کے شہر لاگوس میں پیدا ہوئے اور وہیں پرورش پائی، جہاں اس نیاشرافیہ کے ایک اعلیٰ معیاری اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ٹرمپ کی صاحب زادی ٹیفانی کی عمر 25 سال جب کہ مائیکل پولس اس سے چار سے چھوٹے ہیں۔ دونوں کے درمیان دوستانہ مراسم کئی ماہ تک پوشیدہ رہے۔ حال ہی میں اخبار نیویارک پوسٹ نے شوبز کے صفحے پر ٹیفانی ٹرمپ اور مائیکل پولص کی دوستی کا بھانڈا پھوڑا۔ ٹیفانی صدر ٹرمپ کی بیٹی ہونے کی وجہ سے کسی تعارف کی محتاج نہیں مگر اس گم نام نوجوان کے بارے میں ہرایک جاننا چاہتا ہے کہ ممکنہ طور پرامریکا کے طاقت اور صدر کا داماد بن سکتا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کوملنے والی معلومات میں پتا چلا ہے کہ مائیکل پولس نائجیرین ارب پتی کا بیٹا ہے جو افریقی ملک کی شہریت کے ساتھ ساتھ لبنان، امریکا اور فرانس کی شہریت بھی رکھتا ہے۔گذشتہ 22 نومبر کو سوشل میڈیا پر کچھ تصاویرسامنے آئیں جن میں مائیکل پولص کو امریکی صدر کے اہل خانہ کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔ پولص کو ٹیفانی نے اپنے والد سے ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا اور ان کی یہ مختصر ملاقات چائے کی دعوت پر ہوئی تھی۔ تصویر میں مائیکل پولص اور ٹیفانی کو ایک دوسرے کے قریب بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جو ایک دوسرے سے گپ شپ بھی کرتے دیکھے جا رہے ہیں۔ٹیفانی جارج ٹائون یونیوسٹی کی طالبہ ہے جب کہ مائیکل پولس نائیجیریا کے شہرلاگوس میں پیدا ہوا۔ اس نے ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی۔ رواں سال اس نے لندن کی ریگنٹ یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی ہے۔ وہ برطانیہ ہی میں مقیم ہیاور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس کے بھائیوں میں فارس پاپ موسیقار ہیں۔ ان کے والد ڈاکٹر مسعد فارس پولص کیکل چار بیٹے ہیں۔مائیکل پولس کی ماں سارہ زھیر فضول کے والد لبنانی اور ماں فرانسیسی تھیں، جبکہ سارہ خود نائیجیریا میں آرٹ کے شعبے میں ایک سرگرم خاتون کے طورپر جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے سنہ 2005ء میں فنون وثقافت کے فروغ کے لییایک تنظیم بھی قائم کی جسے SPAN کا نام دیا گیا۔مائیکل پولس کا تعلق لبنان کے کفرعقا گائوں میں الکورہ کالونی سے ہے۔ اسے وراث میں دولت اور وسیع کاروبار دونوں ملے ہیں۔ یہ وراثت اسے اس کے موسیقار گھرانے کی جانب سے ملا ہے۔ اس کے والد کی نائیجیریا میں Enterprise Boulos کمپنی ہے جب کہ ایک ہمیشرہ نے Nigeria Scoa کے نام سے کمپنی بنائی ہے۔