ٹام کروز نے کانز فلم فیسٹیول میں لمبا نظر آنے کیلئے خاص جوتے پہنے؟
کانز،مئی۔ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز نے پچھلی تین دہائیوں میں پہلی بار کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے پر میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے۔ٹام کروز کے کانز فلم فیسٹیول میں میڈیا کی توجہ کا مرکز بننے کی ایک وجہ ان کے جوتے بھی ہیں۔فلمی میلے میں اداکار کی شرکت سے یہ قیاس آرائیاں ہونا شروع ہوگئی ہیں کہ اْنہوں نے اس فیسٹیول میں جو جوتے پہنے ہوئے تھے ان میں اضافی تلے(insoles) لگوائے تھے تاکہ ان کا قد لمبا نظر آئے۔مداحوں نے ٹام کروز کے قد میں نظر آنے والے فرق کو اس وقت نوٹس کیا جب اْنہیں کانز فلم فیسٹیول میں شریک ڈچز آف کیمبرج، کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ ریڈ کارپیٹ پر چلتے ہوئے دیکھا۔خیال رہے کہ ٹام کروز کا کانز فلم فیسٹیول میں تاریخی استقبال کیا گیا، ان کی تقریب میں آمد کے موقع پر فرانسیسی طیاروں نے سلامی بھی دی۔