ویرات اور انوشکا کے نئے گھر کی خوبصورت تصاویر منظر عام پر
ممبئی،نومبر۔سابق بھارتی کپتان کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ، اداکارہ انوشکا شرما کے نئے گھر کی خوبصورت تصاویر منظرِ عام پر آگئی ہیں۔ویرات اور انوشکا نے مبینہ طور پر اس سال کے آغاز میں علی باغ میں مجموعی طور پر 19.2 کروڑ روپے میں دو جائیدادیں خریدی ہیں۔حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس نامور بھارتی جوڑی کے اس خوبصورت گھر کی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔اس شاندار گھر کے انٹیریئر کو اداکار رہتیک روشن کی سابقہ اہلیہ، انٹیریئر ڈیزائنر سوزین خان نے ڈیزائن کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوزین خان نے اس گھر کو ڈیزائن کرنے کے لیے سبز اور سفید رنگ کے تھیم کا انتخاب کیا ہے۔گھر کے پورے انٹیریئر کی طرح لیونگ روم کو بھی سفید صوفوں اور سفید فانوسوں سے سجایا گیا ہے۔اس کے علاوہ، گھر کی پہلی منزل سے نیچے لٹکتی ہوئی بیلیں اور پھول بہت دلکش نظارہ پیش کررہے ہیں۔گھر دیکھنے میں کافی روشن اور ہوا دار ہے، تصاویر میں ووڈین ڈیک اور سر سبز باغ کے ساتھ گھر میں ایک آؤٹ ڈور پول بھی نظر آرہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویرات اور انوشکا کے اس گھر کو ’خوبصورت‘ اور ’ناقابلِ یقین‘ قرار دیا ہے۔