وکی کوشل کی شاہ رخ خان کے ساتھ پرانی تصویر وائرل
ممبئی،اکتوبر۔بالی ووڈ اداکاروکی کوشل کے والد شام کوشل نے حال ہی میں اپنے بیٹے کی شاہ رخ خان کے ہمراہ پرانی تصویر شیئر کردی۔انڈیا ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ وکے وکی کوشل کے والد شام کوشل نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وکی کوشل، شاہ رخ خان کی 2001 کی فلم “اشوکا “کے سیٹ پر کنگ خان اور دیگر کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں۔ اس فلم میں کرینہ کپور بھی شامل تھیں۔ انہوں نے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ایک نوٹ لکھا کہ “کبھی کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا کہ ایک دن وکی بھی بالی ووڈ جوائن کرے گا”۔ شام کوشل نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ “خاص بات یہ ہے کہ 2022 میں وشنو وردھن اور وکی کوشل دونوں نے بالترتیب بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیاہے”۔واضح رہے کہ اس تصویر میں فلم شیر شاہ کے ڈائریکٹر وشنو وردھن اور وکی کے اداکار بھائی سنی کوشل بھی نظر آرہے ہیں۔