وکی کوشل نے انجینئر بننے کے بعد فلم انڈسٹری میں قدم کیوں رکھا؟
ممبئی،دسمبر۔بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل نے انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد اداکاری کو بطور پیشہ منتخب کرنے کی وجہ بتادی۔وکی کوشل نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ اْنہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنی انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد قدم رکھا۔اْنہوں نے بتایا کہ ’میں اور میرا بھائی سنی کوشل اسٹیج پرفارمر تھے اور ہمیشہ فنکشنز کے دوران اسٹیج پر پرفارم کرتے تھیلیکن میں نے کبھی اداکاری کو بطور پیشہ اختیار کرنے کے بارے میں نہیں سوچا تھا، میرا ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کا ارادہ تھا‘۔اْنہوں نے مزید بتایا کہ’جب مجھے اپنی انجینئرنگ کی ڈگری کے دوسرے سال کے دوران ایک کمپنی میں لے جایا گیا اور میں نے دیکھا کہ مجھ سیانجینئرنگ کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد یہ کام کرنے کی توقع کی جا رہی ہے تو میں نے سوچا کہ میں زندگی بھر یہ کام نہیں کر سکوں گا‘۔وکی کوشل نے بتایا کہ’ڈگری مکمل کرنے کے بعد مجھے ایک آئی ٹی کمپنی سے نوکری کی پیشکش بھی ہوئی تھی لیکن مجھے لگا کہ میں اپنی زندگی کمپیوٹر پر نہیں گزار سکتا اور پھر میں نے اداکاری کو بطور پیشہ اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا‘۔واضح رہے کہ وکی کوشل اپنی اگلی فلم ’گووندا نام میرا‘میں اسکرین پر کیارا ایڈوانی اور بھومی پیڈنیکر کے ساتھ نظر آئیں گے جوکہ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر 16 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔