وکٹ کیپر سرفراز احمد سے متعلق مضمون تعلیمی نصاب میں شامل
کراچی ،اگست۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بارے میں تعلیمی نصاب میں پڑھایا جائے گا۔ وکٹ کیپر پر ایک مضمون شامل کرلیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے اردو کی چوتھی کلاس کی کتاب کا عکس شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سرفراز احمد کو اب نصاب میں پڑھایا جائے گا۔ پر جوش ہوں صرف یہ سوچ کر کہ میرے بچے اپنے دوستوں اور اساتذہ کے ساتھ اپنے والد کے بارے میں کب پڑھیں گے۔ خوش بخت سرفراز نے لکھا کہ اللہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلیل کرے۔