ول اسمتھ بھارت روحانی سکون کے حصول کیلئے آئے ہیں: رپورٹ
لاس اینجلس،اپریل۔آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی پڑوسی ملک بھارت سے تصاویر وائرل ہونے کے بعد اب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وہ بھارت روحانی سکون کے حصول کے لیے آئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ول اسمتھ نے روحانی مقاصد جیسے یوگا اور مراقبے کی مشق کرنے کے لیے بھارت کا سفر کیا۔یہ رپورٹ ول اسمتھ کے اس عزم کے بعد سامنے آئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ دوبارہ کبھی کسی قسم کے تشدد کی وجہ نہ بنیں۔اْنہوں نیکہا کہ’جن لوگوں کو میں نے دکھ پہنچایا ہے ان کی فہرست طویل ہے اور اس میں کرس راک اور ان کا خاندان، میرے بہت سے عزیز دوست اور چاہنے والے، تمام حاضرین اور گھر میں موجود عالمی سامعین شامل ہیں‘۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ’میں نے اکیڈمی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے‘۔ول اسمتھ نے کہا کہ’میں ان لوگوں پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں جو اپنی کامیابیوں پر توجہ کے حقدار ہیں اور اکیڈمی کو اس ناقابل یقین کام پر واپس جانے کی اجازت دینا چاہتے ہیں جوکہ وہ فلم میں تخلیقی صلاحیتوں اور فنکارانہ صلاحیتوں کو سپورٹ کرنے کے لیے کرتی ہے‘۔انہوں نے مزید کہا، ’تبدیلی میں وقت لگتا ہے، اور میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہوں کہ میں دوبارہ کبھی تشدد کے بڑھنے کی وجہ نہ بنوں‘۔