وزیراعظم مودی نے بنگلورو میں نئی میٹرو لائن کی سواری کے لیے اپنے پیسہ خرچ کئے۔

نگلورو، مارچ ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو بنگلورو میٹرو کی وائٹ فیلڈ-کرشنراج پورہ لائن کا افتتاح کیا اور اپنی سواری کے دوران زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے بات چیت کی۔وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا ’’وزیر اعظم نریندر مودی بنگلورو میٹرو میں ہیں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔‘‘وائٹ فیلڈ میٹرو اسٹیشن پر پہنچ کر، مسٹر نریندر مودی نے ٹکٹ کاؤنٹر سے ٹکٹ خریدا اور پھر اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا دورہ کیا۔اس کے بعد وزیر اعظم نے وائٹ فیلڈ میٹرو لائن کے افتتاح کے لیے ایک تختی کی نقاب کشائی کی اور میٹرو پر سوار ہونے کے لیے پلیٹ فارم کی طرف بڑھے۔اپنے دورے کے دوران انہوں نے بنگلورو میٹرو کے عملے اور ملازمین سے بات چیت کی۔اس دوران مسٹر مودی کے ساتھ کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی بھی تھے۔وزیر اعظم کی توجہ ملک بھر میں عالمی معیار کے شہری نقل و حرکت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر مرکوز رہی ہے۔ اسی سلسلے میں، مسٹر مودی نے وائٹ فیلڈ میٹرو اسٹیشن پر بنگلور میٹرو فیز 2 کے تحت وائٹ فیلڈ میٹرو سے کرشنراج پورم میٹرو لائن کے ریچ-1 توسیعی منصوبے کے 13.71 کلومیٹر طویل حصے کا افتتاح کیا۔تقریباً 4,250 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی اس میٹرو لائن کا افتتاح بنگلورو کے مسافروں کو صاف، محفوظ، تیز اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرے گا۔ نیز، یہ آمد و رفت میں آسانی پیدا کرے گا اور اس سے شہر میں ٹریفک کی بھیڑ بھی کم ہوگی۔

Related Articles