وراٹ پہلے ون ڈے میں نہیں کھیلیں گے
لندن، جولائی ۔ اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی پوری طرح سے فٹ نہ ہونے کی وجہ سے منگل کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں نہیں کھیل پائیں گے۔ بی سی سی آئی نے اطلاع دی ہے کہ وراٹ کوہلی اور ارشدیپ سنگھ کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے نہیں لیا گیا تھا۔ وراٹ کی کمر میں ہلکا سا کھچاؤ ہے جبکہ ارشدیپ کے پیٹ کے دائیں جانب کھنچاؤ ہے۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔