والد کہتے تھے جینیلیا تم سے زیادہ اچھی اداکار ہے، رتیش دیش مکھ
ممبئی،دسمبر۔رتیش دیش مکھ نے مراٹھی فلم ’وید‘ سے اپنے ہدایتکاری کیریئر کا آغاز کیا ہے، آج کل وہ اپنی اہلیہ جینیلیا ڈی سوزا کے ساتھ فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔رتیش نے کہا ہے کہ ان کے والد ہمیشہ کہتے تھے جینیلیا مجھ سے زیادہ اچھی اداکارہ ہیں، ان کے یہ خیالات اس وقت سے تھے جب ہم دونوں نے ’تجھے میری قسم‘ سے اپنا فلمی کیریئر شروع کیا۔رتیش دیش مکھ کا کہنا ہے کہ ان کے والد ہمیشہ زور دیتے تھے کہ مراٹھی پروجیکٹس پر کام کروں۔انہوں نے کہا کہ میرے والد یہ دیکھ کر بہت خوش ہوتے کہ ان کے بیٹے نے مراٹھی فلم کی ہدایتکاری کی ہے اور ان کی بہو مراٹھی فلم میں اداکاری کر رہی ہے۔فلم میں سلمان خان نے ایک گانے میں ڈانس کیا ہے، اسے یوٹیوب پر 1 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔