واش بیسن میں برتن گندے چھوڑنے پر خاتون نے شوہر سے طلاق لے لی
لندن،مارچ۔ واش بیسن یعنی سِنک میں مسلسل گندے برتن چھوڑنے اور گندے کپڑے نہ دھونے پر مصنف میتھیو فرے کی اہلیہ نے ان سے طلاق لے لی۔ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق، میتھیو کی اہلیہ شوہر کے گندے گلاس اور برتن سنک میں چھوڑ نے کے ساتھ ہی گندے کپڑے کمرے میں یوں ہی پھینک دینے کی عادت کی مخالف تھیں، بیوی سے علیحدگی کے بعد شوہر کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق، جوڑے کا 4 سالہ بیٹا بھی ہے اور ان کی شادی کو 12 سال ہوئے ہیں تاہم علیحدگی کے بعد خاتون بیٹے کو ساتھ لے گئی ہے۔بیوی کی علیحدگی سے متعلق شوہر میتھیو نے اپنی تحریر میں اعتراف کیا کہ وہ اپنے گندے گلاس اور پلیٹس سنک پر میں چھوڑدیا کرتے تھے، اس کے ساتھ کئی بار ایسا بھی ہوا کہ انھوں نے اپنے گندے کپڑے بھی فرنیچر اور فرش پر یوں ہی چھوڑدیے جس کے باعث اہلیہ نے ان سے طلاق لے لی۔میتھیو کے مطابق، انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے کیوں کہ انھوں نے اپنی اہلیہ کے جذبات کی قدر نہیں کی۔