نیٹو روس کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھانےسےڈرتا ہے، صدر یوکرین

کیف،مارچ ۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ نیٹوروس کیخلاف کوئی بھی قدم اٹھانے سے ڈرتا ہے۔یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے بیان میں کہا کہ یوکرین اب نیٹو کا حصہ بننے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔روس یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کرتا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایسے ملک کا صدربننا نہیں چاہتے جوکسی بھی چیز کے لئے دوسرے ملک کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کربھیک مانگے۔صدر ولادیمیر زیلینسکی کا کہنا تھا کہ وہ روس کی جانب سے دوآزاد ریاستوں کو تسلیم کرنے کے معاملے پربھی سمجھوتے کیلئے تیارہیں۔یوکرینی صدرنے کہا کہ روسی حملے کیخلاف بھرپورمزاحمت کرتے رہیں گے عالمی برادری اس معاملے پرعملی کردارادا کرے۔

Related Articles