نیتو نے ہندوستان کے لیے پہلا تمغہ یقینی بنایا

نئی دہلی، مارچ ۔دولت مشترکہ کھیل 2022 کی طلائی تمغہ جیتنے والی نیتو گھانگھاس نے بدھ کو خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جاپان کی مدوکا واڈا کو شکست دے کر ہندوستان کا پہلا تمغہ یقینی بنایا۔نیتو نے 48 کلوگرام زمرے میں آر سی ایس (ریفری اسٹاپیج) طریقہ سے مدوکا کو شکست دی۔ اس نے اپنے آخری دو مقابلوں میں بھی آر ایس سی کے مخالف باکسر کو شکست دی تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی نیتو نے سیمی فائنل میں پہنچ کر ہندوستان کے لیے کم از کم کانسی کا تمغہ یقینی بنایا ہے۔مدوکا کو شکست دینے کے بعد نیتو نے کہاکہ میں نے اب تک جتنے بھی مقابلہ کئے ہیں، میں تکنیک کا استعمال اچھی طرح کرنے میں کامیاب رہی ہوں۔ میں نے آر ایس سی کے خلاف تینوں میچ جیتے ہیں۔ یہ اگلے باکسر پر دباؤ ڈالے گا اور مجھے فائدہ دے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری پوری ٹیم گولڈ میڈل کا ہدف لے ​​کر آئی ہے۔ ہم اپنا 100 فیصد دیں گے اور گولڈ لیں گے۔ پچھلی بار میں گولڈ جیتنے سے محروم رہی تھی لیکن اس بار میں بہتر تیاری کر کے آئی ہوں۔ ہندوستان میں گھریلو شائقین کا ہونا بھی ایک فائدہ ہے۔ اس لیے میں سونا ہاتھ سے نہیں جانے دوں گی۔

 

Related Articles