نیتو نے اپنی بہو رانی کو کیا کہہ کر پکارا؟

ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی اہلیہ و اداکارہ نیتو کپور نے بھی اپنی بہو رانی عالیہ بھٹ کی تصاویر شیئر کردیں۔نیتو کپور نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے رنبیر کپور اور اْن کی نئی نویلی دلہن نیتو کپور کی شادی کی تصاویر شیئر کیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بیٹے اور بہو سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ’میری دْنیا‘۔اْنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں دل والے ایموجیز بھی بنائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز رنبیر اور عالیہ بھٹ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع رہائش گاہ واستوو میں شادی کے بندھن میں بندھے۔شادی کی اس چھوٹی سی اور محدود تقریب میں صرف دونوں جانب کے لگ بھگ 30 سے 35 قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔اس سے قبل بدھ کو شادی کی دیگر تقاریب ہوئیں جن میں پہلے پوجا ہوا اور اس کے بعد مہندی کا فنکشن ہوا تھا جس میں بھی قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے تھے۔کپور خاندان سے دولہے کی والدہ نیتو سنگھ، ردھیما کپور، کرشمہ کپور، کرینہ کپور، ریما جین، ادار جین، شویتا بچن نندا، ناویا نویلی نندا جبکہ دلہن کی جانب سے مہیش بھٹ، سونی رزدان، شاہین بھٹ اور دیگر موجود تھے۔دوستوں میں کرن جوہر، ایان مکھرجی اور اکنشہا رنجن شامل تھے۔

 

Related Articles