نیتن یاھو نے وزیر دفاع کی برطرفی ملتوی کردی، مفاہمت کا امکان

تل ابیب،اپریل۔اسرائیلی براڈ کاسٹ کارپوریشن ’’ریڈیو کان ‘‘ نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کی برطرفی کو ملتوی کر دیا ہے۔ انہوں نے سکیورٹی کی پیچیدہ صورتحال کے پیش نظر یہ اقدام کیا ہے۔ یاد رہے ایک ہفتہ قبل مسٹر گیلنٹ کو حکومت کی عدالتی اصلاحات کی مخالفت کرنیکے بعد برطرف کردیا گیا تھا۔ کارپوریشن نے سیاسی ذریعہ کے حوالے سے بتایا کہ سیکیورٹی کی صورتحال میں پیش رفت کو دیکھتے ہوئے، نیتن یاہو وزیر دفاع کے معاملے پر اب بعد میں غور کریں گے۔اس حوالے سے وزیر اعظم کے دفتر سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔نیتن یاہو کے ایک معاون نے ایک روز قبل بتایا تھا کہ وہ نتین یاھو گیلنٹ کے ساتھ اسرائیلی افواج کا دورہ کریں گے۔ اسرائیلی وزیر اعظم یوو گیلنٹ کی برطرفی کے فیصلے کو آگے بڑھانے سیرک گئے ہیں اور دونوں میں مفاہمت کا بھی امکان پیدا ہوگیا ہے۔26 مارچ کو وزیر دفاع کی برطرفی کا اعلان کیا گیا تھا۔ ان کی برطرفی کے بعد نیتن یاھو حکومت کی مجوزہ عدالتی اصلاحات کے خلاف عوامی احتجاج مزید بھڑک گیا تھا۔ بالآخر نیتن یاھو نے اپنی متنازع ترامیم کو معطل کردیا تھا۔ سیاسی ذرائع نے بتایا کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ کے درمیان دراڑ کو ختم کرنے کے لیے حالیہ دنوں میں کوششیں کی گئی ہیں۔

Related Articles