نکولس کیج کی زندگی کیا سے کیا ہوگئی؟
لاس اینجلس،ستمبر۔امریکا کے نامور اداکار نکولس کیج (Cage Nicolas ) کی زندگی کیا سے کیا ہوگئی؟برطانوی اخبار دی سن کئی فلموں میں شاندار اداکاری کی جوہر دکھانے والی امریکی اداکار کی زندگی کے بدترین لمحات سامنے لے آیا۔اکیڈمی ایوارڈ، گولڈن گلوب ایوارڈ، اسکرین ایکٹر گلڈ ایوارڈ سمیت متعدد کامیابیاں اور شہرت سمیٹنے والے 57 سالہ نکولس کیج امریکی فلمی صنعت کا روشن نام رہے ہیں۔نامور امریکی اداکار کی زندگی میں ایسا کیا ہوا؟ کہ وہ نشے میں بدمست ہوگئے اور ریسٹورنٹ کے عملے سے بدمعاشی پر اتر آئے۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی اداکار لاس ویگاس کے ریسٹورنٹ میں پہنچے تو ان کی حالت اتنی ابتر تھی کہ لوگ انہیں پہنچان ہی نا پائے۔نشے کی حالت میں دھت، پاجامہ پہنے نکولس کیج نے ریسٹورنٹ کے عملے سے جھگڑا بھی کیا، عملے نے انہیں بے گھر شخص سمجھ کر ریسٹورنٹ سے نکال دیا۔عینی شاہدین نے ریسٹورنٹ عملے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ نکولس کیج کے ساتھ یہ واقعہ 13ستمبر کو پیش آیا۔عینی شاہدین نے مزید کہا کہ عام سی پتلون اور فلپ فلاپ پہن کر نامور اداکار صوفے پر ننگے پاؤں بیٹھ گئے، اس نے جھگڑنے سے پہلے مہنگی شراب پی، پھر چیخے اور لڑنے لگے۔عینی شاہدین نے کہا کہ اداکار کی حالت اس قدر ابتر تھی کہ ان سے اپنی سینڈل تک پہنی نہیں جارہی تھی۔