نورا فتیحی نے شو کے دوران گرو رندھاوا کو بوسہ دے دیا
ممبئی،جنوری۔کینیڈین نڑاد بالی وڈ اداکارہ، رقاصہ اور ماڈل نورا فتیحی نے بھارتی ریپر گرو رندھاوا کو کامیڈی شو ‘دی کپل شرما شو’ میں سب کے سامنے بوسہ دے دیا۔ ٹی وی کی جانب سے سوشل میڈیا پر کامیڈی شو ‘دی کپل شرما شو’ کا ایک کلپ شیئرکیا گیا ہے۔کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماڈل گرل نورا فتیحی نے بھارت کے معروف ریپر گرو رندھاوا کے ساتھ شو میں شرکت کی۔شو کے دوران کپل شرما نے گرو رندھاوا اور نورا سے متعدد سوال کیے۔گرو سے متعلق ایک سوال کے جواب میں نورا کا کہنا تھاکہ مجھے لگتا ہے کہ اگر وہ میرے ساتھ نہیں ہے تو وہ ناچتا نہیں ہے۔نورا نے دونوں ہاتھوں سے اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ باقی میوزک ویڈیوز میں گرو رندھاوا صرف ایک ہی چیز کرتا ہے۔نورا کے جواب پر گرو تبصرہ کرتے ہیں جس پر ماڈل گرل انہیں گال پر بوسہ دیتی ہیں۔ اس پر شو کے میزبان کپل شرما بھی چونک جاتے ہیں۔واضح رہے کہ میڈیا میں نورا فتیحی اور گرو رندھاوا کے درمیان معاشقے کی بھی چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نورا فتیحی میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں ہیں۔