میری کپتانی کا تعین کرے گی ایشیز سیریز:روٹ
برسبین، دسمبر۔انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے کہا ہے کہ وہ اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ آسٹریلیا میں ہونے والی ایشیز سیریز ان کی کپتانی کا تعین کرے گی۔ روٹ کا خیال ہے کہ حال میں ٹیم میں تجربہ اور نوجوانوں کا صحیح تال میل ہے جو آسٹریلیا کو اسی کے گھر پر ہرانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔واضح رہے کہ روٹ نے 18-2017 ایشیز سیریز میں بھی انگلینڈ کی کپتانی کی تھی،تب انگلینڈ کو آسٹریلیا سے 0-4 سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ روٹ نے اتوار کو آئندہ بدھ کو ہونے والے ایشیز ٹیسٹ میچ سے پہلے ایک بیان میں کہا،’’ بی شک یہ میری کپتانی کا تعین کرے گا،میں اتنا بھولا نہیں ہوں کہ مجھے پتہ ہی نہ ہو کہ ایسا ہوگا۔ اگر آپ دیکھیں کہ پچھلے کچھ برسوں سے انگلینڈ ٹیم کے کپتانوں کےلئے آسٹریلیا میں جیتنا کتنا مشکل رہا ہے تو مانتا ہوں کہ یہ کچھ ایسا ہے جو اکثر نہیں ہوتا ہے،لیکن یہ بہت بڑھیا موقع ہے۔ میں اسے لے کر بہت پرجوش ہوں اور سیریز کے شروع ہونے کا انتظار نہیں کر سکتا۔آپ کچھ کھلاڑیوں کو دیکھیں تو انہوں نے جو کارکردگی پیش کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ سینئر کھلاڑیوں نے کنسسٹنسی دکھائی ہے اور جونیئر کھلاڑیوں نے یہ دکھایا ہے کہ وہ کیا کر سکتے ہیں اور ان کی صلاحیت کیا ہے۔‘‘ انگلینڈ کے کپتان نے کہا،’’اس سیریز کو جیتنے اور بین الاقوامی منچ پر یہ بتانے کی ہم کتنی مضبوط ٹیم ہیں ،اس سے بہتر منچ اور کیا ہو سکتا ہے ۔میں ایشیز کھلاڑی ہوں اور میں اس زبردست مقابلے کی تاریخ میں رہنا چاہتا ہوں۔یہ موقع سبھی کےلئے ہے۔ آسٹریلیا میں ہندوستان کی حالیہ سیریز جیت،خصوصی طورپر گابا میں ہندوستانی کی جیت نے انہیں امید دی ہے۔برسبین میں آسٹریلیا کی ہندوستان سے ہار1988 کے بعد اس مقام پر اس کی پہلی ہار تھی۔‘‘ روٹ نے کہا،’’ ماضی میں کافی ٹیموں نے یہاں اچھے نتیجے کےلئے جدوجہد کی ہے،اس لئے ہندوستان کی جیت ہمیں ہمت دے گی۔ ہندوستان کو کریڈٹ دینا چاہئے۔انہوں نے پوری سیریز میں اچھا کھیلا۔ کل ملا کر انہوں نے آسٹریلیا میں کھیلنے آنے والی ٹیموں کےلئے ایک اچھی مثال پیش کی۔