میرا راجپوت کو جیپور پسند آگیا
ممبئی،نومبر۔شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت سوشل میڈیا انفلوئینسر ہیں، انہوں نے حال ہی میں جیپور شہر کی سیر کی اور اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ بھی جیپور ضرور جائیں۔میرا نے جنتر منتر کا دورہ کیا، یہ 300 سال قبل قائم کیا گیا فلکیاتی مرکز ہے جہاں وقت، سیاروں کی گردش اور آسمان میں موجود ستاروں کی حرکت کا پتا لگایا جاتا تھا۔میرا راجپوت نے لذیذ راجستھانی کھانوں کی تصاویر بھی شیئر کیں، انہوں نے بتایا کہ یہ سبزی کی تھالی ایک بہت اچھے ریسٹورنٹ کی ہے۔انہیں رام باغ محل میں ایک ایسا ملازم بھی ملا جس نے مہارانی گائتری دیوی کے ذاتی ملازم کے طور پر کام کیا تھا۔