میراتھن سے امراض قلب کے علاج کی نئی کوششوں میں پیش رفت ہوگی
لندن ،ستمبر۔ امراض قلب میں دل پر پلاسٹر کی طرح پیچ لگانے کے طریقہ کار پر کام کرنے والے ایک سائنسداں نے کہا ہے کہ امراض قلب کے علاج میں پیش رفت کیلئے رقم جمع کرنے کی غرض کی جانے والی مجوزہ میراتھن سے میراتھن سے امراض قلب کے علاج کی نئی کوششوں میں پیش رفت ہوگی اور اس کی کامیابی کی صورت میں لاتعداد افراد کو مرنے سے بچانا ممکن ہوسکے گا مجوزہ طریقہ کار سے دل کے ان مریضوں کو نئی زندگی مل سکتی ہے جن کے 5سال کے اندر مرجانے کے 50/50فیصد موت کے امکانات ہوتے ہیں ،ایک اندازے کے مطابق اس وقت صرف برطانیہ میں اس صورتحال کے شکار افراد کی تعداد کم وبیش 920,000 جبکہ ہرسال اس صورت حال کے شکار 200,000 مریض سامنے آتے ہیں۔برٹش ہارٹ فائونڈیشن کی جانب سے فراہم کئے جانے والے فنڈ سے کی جانے والی نئی ریسرچ میں دل کے خلیوں کا ایک پیچ تیار کیاگیاہیجو بالکل اسی طرح کام کرتا ہے جیسا دل کے خلیے دل دھڑکتے وقت کرتے ہیں۔دل کے نقصان زدہ حصوں پر پیچ لگانے کا مقصد دل کے نقصان زدہ حصے کی مرمت کرناہے توقع کی جاتی ہے کہ مزید فنڈ ملنے کی صورت میں اس پیچ کی مریضوں پر تجربات شروع کئے جاسکیں گے،2اکتوبر کو ہونے والی اس میراتھن میں پروفیسر سنہا کا نمبر 17,000ہے یہ نمبر دراصل ہر سال برطانیہ میں ہارٹ فیل کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جانے والوں کی تعداد ہے۔پروفیسر اور دوڑ میں حصہ لینے والے برٹش ہارٹ فائونڈیشن کے دیگر ارکان کی جانب سے جمع کئے جانے والے عطیات کی رقم دل کے پیچ سمیت امراض قلب کے دیگر 9پراجیکٹس کو دی جائے گی۔کیمبرج میں بی ایچ ایف کے سینئر ریسرچ فیلو پروفیسر سنہا کا کہنا ہے اس پیچ سے ہزاروں افراد کی زندگی میں بہتری آسکتی ہے اور انھیں مرنے سے بچایا جا سکتاہے۔انھوں نے کہا کہ اس میراتھن سے مریضوں میں اس پیچ کے استعمال کے تجربات کئے جاسکیں گے ،انھوں نے کہا کہ میراتھن میں دوڑنا کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن یہ سوچ کر کہ اس سے حاصل ہونے والے عطیات سے میری ٹیم کی ریسرچ کی ضروریات پوری ہوسکتی ہیں اور لاکھوں افراد حرکت قلب بند ہونے سے مرنے سے بچایاجاسکتاہے مجھے اس میراتھن میں شرکت کا حوصلہ ملا۔ڈارلنگٹن میں 2 بچوں کی ماں دل کی ایک مریضہ الیگزنڈرا ایلیز نے کہا کہ اس ریسرچ سے مجھے یہ توقع ہوگئی ہے کہ دل کے امراض کا علاج دریافت کرلیاجائے گا۔بی ایچ ایف کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر چارمین گرفتھ نے کہا کہ دل کے علاج کے پیچ سے دل کو پہنچنے والے نقصان کے علاج کے شعبے میں انقلاب آجائے گی لیکن ایسا عوام کی فراخدلانہ سپورٹ سے ہی ممکن ہے اسی لئے ہم لوگوں سے اپیل کررہے ہیں کہ فنڈ جمع کرنے اور عطیات کے حصول میں سپورٹ کیلئے سنجے کی پشتیبانی کریں تاکہ وہ اپنی یہ انقلابی ریسرچ تیزی سے مکمل کرسکیں۔