مہنگائی کی بدترین لہر، برطانیہ میں بیئر کے ایک پنٹ کی قیمت 8 پاؤنڈ سے زائد ہوگئی

راچڈیل،جون۔برطانیہ میں مہنگائی کی ترین لہر نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔یوٹیلیٹی بلز اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول ‘ ڈیزل ‘ گیس کی بڑھتی قیمتوں سے عام طبقہ سخت پریشان ہے وہیں بیئر پینے کے شوقین افراد کیلئے بھی ایک بری خبر ہے کیونکہ ملک میں پہلی بار بیئر کے ایک پنٹ کی قیمت 8پائونڈ سے تجاوز کر گئی ہے بیئر پینے والوں نے 2008 میں ایک پنٹ کے لیے اوسطاً2.30پائونڈ ادا کیے لیکن اجزاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے اس سال اسے3.95 اضافے تک دھکیل دیا بیئر کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر انڈسٹری نے صارفین کی طرف سے پب جانیوالوں کی شرح میں ریکارڈ کمی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔مہمان نوازی کی صنعت کی کنسلٹنسی سی جی اے کے مطابق یہ 2008میں مالیاتی کریش کے بعد سے 72فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے اس کی سب سے زیادہ قیمت لندن میں 8.06پائونڈ ہے سب سے سستی قیمت لنکاشائر میں صرف 1.79پائونڈ تھی یہ پہلا موقع ہے کہ سی جی اے جو کہ باقاعدگی سے برطانیہ کے90 ہزار بارز اور پبوں کے بے ترتیب نمونوں سے قیمتوں کا تجزیہ کرتا ہے نے پنٹ پاس کی قیمت8پائونڈ سے تجاوز کرتے دیکھی ہے صنعت کو خدشہ ہے کہ اگر مشروبات کی قیمت بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے تو صارفین پب میں جانا چھوڑ دیں گے شراب بنانے و الے ملکہ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات سے فروغ کی توقع کر رہے ہیں۔ برٹش بیئر اینڈ پب ایسوسی ایشن کے اندازے کے مطابق طویل ویک اینڈ پر 90ملین سے زیادہ پنٹ فروخت کیے جائیں گے یوکرین پر روس کے حملے جو کہ گندم کا عالمی سپلائر ہے کے بعد اناج کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنی ہے جس سے پب کمپنیوں کو قیمتوں میں مزید اضافے کا خطرہ ہے بیئر کے اہم اجزاء میں سے ایک جو بری طرح متاثر ہوا ہے۔ تحقیقی رم برنسٹین کے تجزیہ کاروں نے کہا کہ یہ شراب بنانے والوں کے لیے ایک بڑا منفی پہلو ہے جس کا اندازہ ہے کہ حقیقت پسندانہ بدترین صورت حال میں اس سال جو کی افراط زر میں 70فیصد اضافہ ہو جائے گادنیا کے سب سے بڑے بیئر بنانیوالے ایک معروف اداریء کے چیف فنانشل آفیسر نے خبردار کیا ہے کہ اگر مہنگائی میں نمایاں اضافے ہوا ہے مگر بیئر کی قیمتیں اب بھی کم ہیں مگر جس تیزی سے قیمتیں اوپر جا رہی ہیں لوگ پب جانا چھوڑ سکتے ہیں سٹی پب گروپ کے چیئرمین کلائیو واٹسن جو لندن اور ساؤتھ میں 41پب چلاتے ہیں نے کہا کہ اجزاء￿ کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے اجرت کی افراط زر شاید 7فیصد ہے اور بجلی کی مہنگائی 100فیصد ہے اس لیے مرکب قیمت کی قیمت شاید بیئر کے ایک پنٹ کی قیمت 12سے 13فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔

Related Articles

Check Also

Close