مہاراشٹر کابینہ میں توسیع ،شیوسینا-بی جے پی 9-9 وزراء کی شمولیت
ممبئی ،اگست ۔مہاراشٹر میں آج یہاں ایکناتھ شندے کی کابینہ میں توسیع کی گئی ہے ۔ بی جے پی اور شندے کیمپ کے 9۔9 ایم ایل ایز نے حلف لیا ہے۔ حلف لینے والوں میں بی جے پی سے چندر کانت پانل ، سد ھیر منکنٹیوار ، رادھا کرشناوکھے پاٹل ، گریش مہاجن ، سریش کھاڑے ، رویندر چوان ، منگل پر بھات لودھا، وجے کمار گاویت اور اتل ساوے شامل ہیں ۔ دوسری طرف شندے کی ٹیم سے دادا کھو سے ، ادے سآمنت ، گلاب راؤ پاٹل ، تانابی ساونت ، سنجے راٹھور اور سند یا مین جھو مرے اور عبدالستار نے ایکناتھ شندے کیمپ سے حلف لیا۔واضح رہے کہ شیو سینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے نے دیگر شیو سینا ایم ایل ایز کے ساتھ مل کر ادھو حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا ۔ اس کے بعد 30 جون کو ایکنا تھ شندے نے خود وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا ۔ اس کے علاوہ بی جے پی لیڈ ر دیویندر فڈنویس نے نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا ۔ تب سے دونوں دور کنی کابینہ کے طور پر کام کر رہے تھے ۔ اس پر اپوزیشن مسلسل تنقید کر رہی تھی ۔ کہا جار ہا ہے کہ کابینہ میں توسیع کے معاملے کو لے کر دیویندر فڑنویس اور شندے حالیہ دنوں میں کئی بار دہلی جاچکے ہیں ۔ آخر کار ریاست میں کابینہ میں توسیع کر دی گئی ہے ۔مہاراشٹر میں نئی حکومت کی تشکیل اور شیوسینا جیسے معاملہ پر مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔