مہاراشٹر میں کورونا کے 2135 نئے کیسز، 12 مریض فوت
ممبئی، جولائی۔مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2,135 نئے معاملات درج ہوئے ہیں اور اس دوران 12 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔محکمہ صحت نے بدھ کو جاری کردہ ایک بلیٹن میں کہا کہ نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک 80,37,181 لوگ کووڈ-19 سے متاثر ہوئے ہیں اور اس بیماری سے اب تک 1,48,080 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔بلیٹن کے مطابق اس دوران ریاست میں کووڈ سے 2,565 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 78,75,009 ہو گئی ہے۔ اس وقت بازیابی کی شرح 97.98 فیصد اور اموات کی شرح 1.84 فیصد ہے جبکہ ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 14,092 مریض زیر علاج ہیں۔ اس دوران مراٹھواڑہ خطہ میں کورونا کے 93 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ ان میں اورنگ آباد میں 32 کیسز اور ایک موت ، اس کے بعد لاتور میں 19، بیڈ میں 18، جالنا میں 17 اور ناندیڑ ضلع میں سات نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ باقی تین اضلاع میں اس بیماری کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔