مودی کی والدہ ہیرا با کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

گاندھی نگر، دسمبر ۔وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا با کی آخری رسومات مکتی دھام شمشان گھاٹ میں پورے ہندورسم و رواج کے ساتھ ادا کرد گئی ہیں۔ مسٹرمودی نے اپنے بھائی کے ساتھ انہیں مکھاگنی دی ۔وزیر اعظم کی والدہ ہیرا با مودی کے جسد خاکی کو گاندھی نگر کے شمشان گھاٹ لایا گیا۔ جہاں پوری ویدک رسومات اور منتر جاپ کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ وزیر اعظم نے اپنے بھائی کے ساتھ ماں کے جسدخاکی کو مکھاگنی دی ۔ اس وقت وزیراعظم کافی جذباتی بھی ہو گئے۔ مکتی دھام شمشان گھاٹ میں ہیرا با کی آخری رسومات کے دوران گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل، ریاستی حکومت کے وزراء، ایم ایل اے سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ماں ہیرا با کی آخری رسومات ادا کرنے کے بعد وزیراعظم شمشان گھاٹ سے راج بھون کے لیے روانہ ہوئے۔

Related Articles