مودی نے وارانسی کو 28 ترقیاتی پروجیکٹوں کی سوغات دی

وارانسی ،مارچ ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں 1780 کروڑ روپے کے 28 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔سمپورنانند سنسکرت یونیورسٹی گراؤنڈ میں مسٹر مودی نے بٹن دبا کر پروجیکٹوں کی سوغات دی اور مستحقین میں چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ کئی مرکزی وزراء اور ریاستی وزراء اور ایم ایل اے موجود تھے۔مسٹرمودی نے وارانسی کینٹ اسٹیشن سے گوڈولیا تک مسافر روپ وے کا افتتاح کیا۔ اس پروجیکٹ کی لاگت کا تخمینہ تقریباً 645 کروڑ روپے ہے۔ یہ روپ وے سسٹم 3.75 کلومیٹر طویل ہوگا جس میں پانچ اسٹیشن ہوں گے۔ اس سے سیاحوں، تیرتھ یاتریوں اور وارانسی کے باشندوں کی نقل و حرکت میں آسانی ہوگی۔پردھان منتری نمامی گنگے یوجنا کے تحت بھگوان پور میں 55 ایم ایل ڈی صلاحیت کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی سنگ بنیاد رکھی گئی۔اس پلانٹ کو 300 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ پردھان منتری کھیلو انڈیا یوجنا کے تحت سگرا اسٹیڈیم کی دوبارہ تعمیر نو کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کا سنگ بنیاد رکھی گئی۔مسٹر مودی سیواپوری کے آئی ایس راور گاؤں میں ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعے تعمیر کیے جانے والے ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم نے بھرتھرا گاؤں میں ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر، جینجنگ روم سے لیسفلوٹنگ جیٹی سمیت مختلف دیگر پروجیکٹوں کی بھی سنگ بنیاد رکھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے جل جیون مشن کے تحت پینے کے پانی کی 19 اسکیمیں شروع کیں۔ پینے کے پانی کی ان اسکیموں سے 63 گرام پنچایتوں کے تین لاکھ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں گے۔ دیہی پینے کے پانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے،وزیر اعظم نے اس مشن کے تحت 59 پینے کے پانی کی اسکیموں کا سنگ بنیاد بھی رکھی۔وزیر اعظم لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اے ٹی سی ٹاورنے بھیلوپور واٹر ورکس کمپلیکس میں دو میگا واٹ کی صلاحیت کے ساتھ سولر پاور پلانٹ، کونیا پمپنگ اسٹیشن پر 800 کلو واٹ سولر پاور پلانٹ، سارناتھ میں نئے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سمیت مختلف پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا۔

Related Articles