منی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس ایک بار پھر تفتیش کیلئے طلب
ممبئی،ستمبر۔ معروف بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس منی لانڈرنگ کے کیس میں آج ایک بار پھر دہلی پولیس کے سامنے تفتیش کے لیے پیش ہوئیں۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اداکارہ کو دہلی پولیس کے اکنامک اوفینسز ونگ (EOW) کی جانب سے 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کے کیس میں تفتیش کے لیے تیسری بار طلب کیا گیا تھا۔اس سے قبل دہلی پولیس نے اداکارہ کو تفتیش کے لیے 29 اگست اور 12 ستمبر کو طلب کیا تھا۔یاد رہے کہ اس کیس میں اداکارہ کا مبینہ بوائے فرینڈ سکیش چندرا شیکھر پہلے ہی گرفتار ہے۔دہلی پولیس جیکولین فرنینڈس سے سکیش چندر شیکھر کے ساتھ ان کے تعلقات اور ان سے ملنے والے تحائف کے حوالے سے پوچھ گچھ کرے گی۔تفتیش کے دوران اداکارہ سے پوچھا جائے گا کہ وہ کتنی بار سکیش سے ذاتی طور پر ملیں اور کتنی بار اس سے فون پر بات کی۔دہلی پولیس نے پنکی ایرانی کو بھی تفتیش کے لییطلب کیا ہے، جس نے جیکولین کے ساتھ رابطے میں سکیش کی مدد کی تھی۔ذرائع کے مطابق، تفتیش جیکولین فرنینڈس اور پنکی ایرانی کو آمنے سامنے بٹھا کر کی جائے گی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہلی پولیس اداکارہ سے کئی گھنٹے طویل تفتیش کرسکتی ہے اور ممکنہ طور پر اْنہیں کل بھی تفتیش کے لیے بلایا جائے گا۔واضح رہے کہ اسی کیس میں دہلی پولیس کی ایک ٹیم نے کچھ دن پہلے بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی سے بھی تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔