ملک میں کورونا کے تین ہزار سے زائد نئے معاملے
نئی دہلی، مئی۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے تین ہزار سے زیادہ نئے معاملے درج کئے گئے ہیں، حالانکہ ایک دن پہلے کے مقابلے میں تقریباً ایک ہزار کی کمی درج کی گئی ہے۔ اس مدت میں 10 مریضوں کی موت ہو ئی ہے۔دریں اثناملک میں کورونا ٹیکہ کاری کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2,180 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور اب تک ملک میں 2,20,66,68,613 افراد کی ٹیکہ کاری کی جاچکی ہے۔منگل کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعدادکے مطابق ملک میں متاثرین کی کل تعداد 4,49,52,996 ہو گئی ہے۔فعال معاملوں کی تعداد 3,071 کم ہو کر 44,175 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,564 ہو گئی ہے۔ اسی مدت میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6,379 بڑھ کر 4,43,77,257 تک پہنچ گئی ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اڈیشہ میں سب سے زیادہ 164 فعال معاملے اضافہ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بہار میں 13، اروناچل پردیش میں 10 اور مغربی بنگال میں سات معاملے اضافہ ہوئے اس کے علاوہ کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 608 کورونا معاملوں میں کمی درج کی گئی ہے۔ اسی مدت میں ہریانہ میں 479، کرناٹک میں 334، دہلی اور راجستھان میں 322، چھتیس گڑھ میں 264، تامل ناڈو میں 217، گجرات میں 125، اتر پردیش 121اور انڈمان اور نکوبار جزائر میں، آندھرا پردیش، چندی گڑھ، گوا، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ،جموں و کشمیر، لداخ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، پڈوچیری، پنجاب، سکم، تلنگانہ، تریپورہ اور اتراکھنڈ میں بھی کورونامعاملے میں کمی دیکھی گئی ہے۔