ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملے ایک مرتبہ پھر دس ہزار سے زیادہ
نئی دہلی، نومبر۔ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے نئے معاملات میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 197 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جب کہ اس سے ایک روز قبل ان کی تعداد 10 ہزار سے نیچے پہنچ گئی تھی۔منگل کو ملک میں 67 لاکھ 82 ہزار 42 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 13 کروڑ 68 لاکھ 79 ہزار 685 افراد کوٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 10197 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 44 لاکھ 66 ہزار 598 ہو گئی ہے۔ اس دوران 12134 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس کے ساتھ اس وبا سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد تین کروڑ 38 لاکھ 73 ہزار 890 ہوگئی ہے۔ملک میں ایکٹو معاملے 2238 کم ہو کر 128555 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 301 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے چار لاکھ 64 ہزار 153 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو معاملوں کی شرح 0.37 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.28 فیصد اور اموات کی شرح 1.35 فیصد پر آگئی ہے۔کیرالہ ایکٹیو معاملے میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں ایکٹیو معاملے 1399 سے کم ہو کر 63968 پر آ گئے ہیں۔ ریاست میں 6705 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے صحتیاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4971080 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 201 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 36087 ہو گئی ہے۔مہاراشٹر میں ایکٹو معاملے 96 کم ہو کر 15497 پر آ گئے ہیں جبکہ مزید 34 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 140636 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6469739 ہو گئی ہے۔قومی راجدھانی میں فعال معاملوں کی تعداد 20 سے بڑھ کر 357 ہو گئی ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 14,15,032 تک پہنچ گئی ہے۔ ساتھ ہی کورونا انفیکشن سے کوئی جانی نقصان نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 25,095 پر مستحکم رہی۔جنوبی ہندوستان کے تمل ناڈو میں ایکٹو معاملے کم ہو کر 9349 ہو گئے ہیں اور مزید 15 مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 36311 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2670761 مریض انفیکشن سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔کرناٹک میں 419 ایکٹیو معاملے کم ہونے کی وجہ سے ان کی کل تعداد 7522 پر آ گئی ہے۔ ریاست میں سات مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38153 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2946601 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔آندھرا پردیش میں 227 ایکٹیو معاملے کم ہونے کی وجہ سے ان کی تعداد کم ہو کر 2734 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2053134 ہو گئی ہے جب کہ اس وبا سے مزید دو مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 14418 ہو گئی ہے۔تلنگانہ میں مزید دو فعال معاملے بڑھ کر 3,737 ہو گئے ہیں، جب کہ یہاں مرنے والوں کی تعداد 3976 پر مستحکم ہے۔ اس کے ساتھ ہی 666176 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔مغربی بنگال میں کورونا کے 20 ایکٹیومعاملے کم ہونے کی وجہ سے ان کی تعداد کم ہو کر 8027 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 14 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19333 ہو گئی ہے اور اب تک 1578434 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں ایکٹو معاملوں کی تعداد 205 تک بڑھنے کے بعد ان کی کل تعداد 5390 تک پہنچ گئی ہے اور کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 123988 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 467 تک پہنچ گئی ہے۔چھتیس گڑھ میں کورونا کے گیارہ ایکٹیو معاملے بڑھنے کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 266 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 992552 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 13,588 ہے۔پنجاب میں کورونا ایکٹو معاملوں کی تعداد 302 ہے اور انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 585958 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 16573 ہے۔گجرات میں 18 تک ایکٹو معاملے بڑھ کر 253 ہو گئے ہیں اور اب تک 816671 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10090 پر برقرار ہے۔بہار میں کورونا ایکٹیو معاملوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 716472 لوگ کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 9662 پر مستحکم ہے۔