ملک میں ویکسینیشن کی تعداد 112 کروڑ ایک لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی, نومبر۔ جیسے جیسے ملک میں کووڈ ویکسینیشن کا دائرہ بڑھ رہا ہے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تیزی سے گھٹ رہی ہے۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے اتوار کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11376 کووڈ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اور اب تک تین کروڑ 38 لاکھ 37 ہزار 859 لوگ جان لیوا کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ملک میں صحت یابی کی شرح 98.26 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 کے 11271 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 35 ہزار 918 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ 522 دنوں میں سب سے کم ہے۔ وائرس کی شرح 0.39 فیصد ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57 لاکھ 43 ہزار 840 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک مجموعی ویکسینیشن 112 کروڑ ایک لاکھ تین ہزار 225 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 12 لاکھ 55 ہزار 904 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ اب تک کل 62 کروڑ 37 لاکھ 51 ہزار 344 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

 

Related Articles