ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا سے ایک مریض کی موت

نئی دہلی،فروری۔ ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک مریض کی موت ہونے سے،مرنے والوں کی تعداد 5,30,764ہو گئی ہے اوراموات کی شرح 1.19فیصد پر مستحکم ہے۔ مرکزی وزارت صحت اورخاندانی بہبود نے بدھ کو بتایا کہ صبح سات بجے تک 220.60کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ ملک میں کورونافعال معاملے بڑھ کر 1,785ہو گئے ہیں اور اس مدت میں انفیکشن سے 81لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں،جس سے کورونا سے نجات پانے والوں کی اب تک کل تعداد بڑھ کر4,41,51,108ہو گئی ہے۔ صحت مند ہونے والوں کی شرح 98.80فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ملک میں گزشتہ 24گھنٹے میں آٹھ ریا ستوں میں اور تین مرکز کے زیر انتظام ریاست میں انفیکشن کے نئے معاملے سامنے آ ئے ہیں اور باقی ریاستوں /ریاستوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ قومی راجدھانی میں گزشتہ 24گھنٹوں میں تین فعال معاملے بڑھنے سے ان کی کل تعداد بڑھ کر11ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے صحت یات ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر19,80,875ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 26,522پر مستحکم ہے۔ اس مدت میں کیرالہ میں چھ انفیکشن کے معاملے کم ہونے سے ان کی کل تعداد گھٹ کر 1,215رہ گئی ہے، جب کہ اس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 67,57,153تک پہنچ گئی اور مرنے والوں کی تعداد 71,578پر برقرار ہے۔ کرناٹک میں گزشتہ 24گھنٹوں میں نو فعال معاملے بڑھنے سے، اب کی کل تعداد بڑھ کر114ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 40,32,654لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں اور ابھی تک کل 40,309مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ، مہاراشٹر میں کورونا فعال معاملے بڑھنے سے فعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر 81ہو گئی ہے۔ اس دوران 11لوگوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 79,88,724تک پہنچ گئی ہے۔ اور ریاست میں متوفی کا تعداد 1,48,421پر مستحکم ہے۔

Related Articles