مقدمے میں شکست کے بعد ایمبر ہرڈ سکون کی تلاش میں اسرائیل پہنچ گئیں
تل ابیب،اگست۔ایمبر ہرڈ نے جانی ڈیپ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد سکون کی تلاش میں اسرائیل کا رخ کرلیا۔ان کے ہمراہ قریبی دوست ایف بارلو بھی ہیں جو مقدمے کے دوران بھی ایمبر کے ساتھ کھڑی رہیں۔ایک اسرائیلی صحافی نے ایمبر ہرڈ اور ایف کی تل ابیب کے ریستوران میں لنچ کرتے ہوئے تصویر بھی شیئر کی۔ایمبر کی دوست عدالتی کمرے میں اپنی سہیلی کا حوصلہ بڑھانے کے لیے موجود رہتی تھیں لیکن ان پر بعد ازاں کمرہ عدالت میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔بہرحال، اب مقدمے میں شکست کو بھی دو مہینے سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، ایمبر اپنے روزمرہ کے معمولات کی طرف واپس آرہی ہیں۔