معلوم نہیں پاکستان میں ہمیں آسٹریلیا جیسی پچز ملیں گی یا نہیں، بین اسٹوکس
کراچی،نومبر۔انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ معلوم نہیں ہے کہ پاکستان میں ہمیں آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیسی پچز ہمیں ملیں گی یا نہیں،ہم نے سنا ہیکہ پاکستان میں گھاس والی پچز بھی مل سکتی ہیں لیکن پاکستان کی پلاننگ کا ہمیں علم نہیں ہے۔،ہفتے کو ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ نے مختلف کنڈیشنر میں پریکٹس کی ہے،پاکستان میں ہر طرح کے پریشر میں کھیلنے کا ذہن بناکر جارہے ہیں۔پاکستان میں انگلینڈ کی نسبت مختلف کنڈیشنر ہوں گی،انہوں نے کہا کہ مجھے حیرانی ضرور ہوئی ہے۔ جو عمران خان کے ساتھ گزشتہ عرصے ہوا۔عمران خان کے واقعے کے بعد ہم نے سیکیورٹی کے معاملات اپنی سیکیورٹی وفد کے حوالے کردیئے ہیں۔انگلینڈ کے سیکیورٹی وفد نیکہاکہ پاکستان میں معاملات معمول کے مطابق ہیں۔