مشرقی چمپارن میں اینٹوں کے بھٹے کی چمنی میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک، 16 زخمی

موتیہاری، دسمبر۔ بہار کے مشرقی چمپارن ضلع میں اینٹوں کے بھٹے کی چمنی میں دھماکے سے آٹھ مزدوروں کی موت ہو گئی اور 16 دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ جمعہ کی دیر شام نریگیر گاؤں میں واقع اینٹوں کے بھٹے کی چمنی میں دھماکہ ہوا۔ اس حادثے میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو رکسول کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ شرشت کپل اشوک آج موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائیزہ لیا۔

Related Articles