مشرقی بحیرہ روم میں امریکہ اسرائیل کی بڑی فوجی مشقو ں کا مقصد کیا ؟

واشنگٹن،جنوری۔پیر کے روز امریکہ اور اسرائیل نے ایک بڑے پیمانے پر فوجی مشق کا آغاز کیا جسے ایک امریکی اہلکار نے دونوں ملکوں کے لیے سب سے اہم مشترکہ فوجی مشق قرار دیا۔ اس مشق میں تقریباً 12 بحری جہاز اور 142 طیارے شامل ہیں جن میں جوہری صلاحیت کے حامل بمبار طیارے بھی شامل ہیں۔خبروں کے مطابق ایک سینئر امریکی دفاعی عہدیدار نے بتایا کہ جمعہ تک جاری رہنے والی ان مشقوں کا مقصد امریکی اور اسرائیلی فوجوں کے درمیان انضمام کو ظاہر کرنا اور اس میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ مشقیں ایک ایسے وقت میں کی جارہی ہیں جب ایران کے جوہری پروگرام پر کشیدگی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔امریکی عہدیدار نے اپنے یقین کا اظہار کیا کہ مشقوں کا حجم منظرناموں کے پورے سیٹ سے متعلق ہے، ایران اس سے کچھ نتائج اخذ کر سکتا ہے۔ مشق کا مقصد اسرائیلیوں کے ساتھ ملکر مختلف قسم کے خطرات کے پیش نظر کام کرنے کی صلاحیت کا جائزہ لینا ہے۔ خبروں کے مطابق ان مشقوں سے متعلق تہران کی دلچسپی بڑھنے کا امکان ہے تاہم امریکی حکام نے کہا ہے کہ یہ مشقیں کسی مخصوص مخالف کے لیے نہیں کی گئی ہیں۔
براہ راست گولہ باری کی تربیت:ان مشقوں میں گولہ بارود کی گولہ باری کی براہ راست مشقیں کی گئیں جن میں 6400 امریکی فوجی شریک ہوں گے۔ ان مشقوں میں بہت سے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے سٹرائیک گروپ جارج ایچ ڈبلیو بش پر سوار ہوں گے۔ اہلکار نے بتایا کہ اسرائیل میں تقریباً 450 فوجی زمین پر ہوں گے۔اہلکار نے بتایا کہ ’’ بی 52 ‘‘ بمبار طیاروں کے علاوہ امریکہ کے ’’ ایف 35‘‘، ’’ ایف 16 ‘‘ ، ’’ایف 15‘‘ اور ’’ ایف 18 ‘‘ طیارے بھی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ مشقیں زمین، سمندر ، فضا اور خلا میں منعقد کی جارہی ہیں۔ مشقوں کی منصوبہ بندی دو ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔ یہ منصوبہ بندی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے 29 دسمبر کو دوبارہ عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی شروع ہوگئی تھی۔اسرائیل نے امریکی صدر جو بائیڈن کی ایران جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوششوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے تہران کی جوہری ہتھیاروں کی تیاری نہیں رکے گی۔ تاہم ایران سے جوہری مذاکرات یہ کوششیں بھی فی الحال رک گئی ہیں۔ واشنگٹن ایران پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ روس کو ڈرون کی سپلائی بند کرے۔ سینئر امریکی عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے ان کے ملک کا عزم غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے کہا اسرائیلی حکومتیں آتی جاتی ہیں لیکن جو چیز تبدیل نہیں ہوتی وہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہمارا غیر متزلزل عزم ہے۔

 

Related Articles