مسابا گپتا نے ویوین رچرڈز کی 70ویں سالگرہ منائی
اینٹیگا،مئی۔لیجنڈری ویسٹ انڈین بیٹر ویوین رچرڈز اور بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نینا گپتا کی بیٹی اداکارہ و فیشن ڈیزائنر مسابا گپتا نے اپنے والد کی 70ویں سالگرہ منائی اور اس حوالے سے انہوں نے تصاویر بھی شیئر کیں۔ مسابا کی جانب سے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بدھ کو شیئر کی جانے والی ان تصاویر میں عہد ساز کرکٹر کافی کم عمر نظر آرہے ہیں، جسے پرستاروں نے سراہا ہے۔سالگرہ کی یہ تقریب رچرڈز اور مسابا نے ایک چیئرٹی گالف ٹورنامنٹ آرگنائز کرتے ہوئے منعقد کی، جس کا مقصد ہیلتھ کیئر ورکرز اور کورونا وبا سے متاثرہ افراد کی امداد کرنا ہے۔ پہلی تصویر میں مسابا اپنے والد کے ساتھ گالف کلب میں مسکراتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔مسابا نے ان تصاویر پر کیپشن تحریر کرتے ہوئے لکھا، والد کی 70ویں سالگرہ اینٹیگا میں ایک گالف ٹورنامنٹ میں منائی۔