مجھے کچھ نہیں ہوا، رندھیر کپور کا اپنی صحت سے متعلق خبروں پر ردعمل
ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ اداکار رندھیر کپور نے اپنی صحت سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں مکمل طور پر صحتیاب ہوں، مجھے کچھ نہیں ہوا۔گزشتہ دنوں اداکار رنبیر کپور نے یہ انکشاف کیا تھا کہ رندھیر کپور بھولنے کی مرض (ڈائیمنشیا) کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔ رنبیر کپور نے انکشاف کیا تھا کہ ک رندھیر کپور میرے والد کی موت کے بعد کئی دنوں تک اپنے چھوٹے بھائی رشی کپور کو ڈھونڈتے رہے، بعدازاں انہوں نے مجھ سے کہا کہ کہاں ہیں وہ، انہیں بلاؤ مجھے بات کرنی ہے۔رنبیر کپور کے اس انکشاف کے بعد یہ خبریں سامنے آیا شروع ہوئی کہ بالی ووڈ اداکار ایک خطرناک مرض میں مبتلا ہیں، بعد ازاں 75 سالہ اداکار نے اپنے متعلق ان تمام خبروں کی تردید کی۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے میں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوا تھا اس سے مجھے طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس کے بعد میں مکمل صحتیاب ہوں۔جب اداکار سے رنبیر کپور کے بیان کے بارے میں پوچھا گیا تو رندھیر کپور نے کہا کہ رنبیر کی مرضی وہ جو چاہیں کہنے کے حقدار ہیں، میں نے کبھی ایسا نہیں کہا۔ میں ٹھیک ہوں، درحقیقت، میں ابھی گوا سے واپس آیا ہوں۔