متحدہ عرب امارات میں IDEX اور 2023 NAVDEX نمائشوں کا افتتاح

ابوظبی،فروری۔متحدہ عرب امارات مین آج سوموار کے روز بین الاقوامی دفاعی نمائش (2023 IDEX ) کے سولہویں سیشن اور میری ٹائم دفاعی نمائش (2023 NAVDEX ) کے ساتویں سیشن کی سرگرمیوں کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔یہ دونوں نمائشیں ADNEC گروپ نے متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے تعاون سے ابوظبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں 5 دنوں کے لیے منعقد کی ہیں، جس میں دنیا کے مختلف ممالک کی 1,350 سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔اس سال کے سیشنز میں 65 ممالک حصہ لے رہے ہیں، جن میں پہلی بار 9 نئے ممالک شامل ہیں، جن میں ازبکستان، آئرلینڈ، نائجیریا، مونٹی نیگرو، لتھوانیا، کویت، بنگلہ دیش، کولمبیا اور موناکو شامل ہیں۔موجودہ سیشن میں پہلی بار نیوڈیکس نمائش کے انعقاد کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے، جس میں متحدہ عرب امارات کے علاوہ اکستان، بحرین، برطانیہ، اٹلی، چین اور بھارت کے بہت سے قطعوں اور بحری جہازوں سیمتعلقہ افراد اور کمپنیاں شرکت کریں گی۔

 

Related Articles