مبینہ بھتہ خور بھی وائرل ہونیوالی تصاویر پر جیکولین کےحق میں بول پڑا

ممبئی،فروری۔مبینہ بھتہ خور سکیش چندر شیکھر نے اپنے ساتھ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کی مذمت کی ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سوکیش نے اپنے ہاتھ سے لکھے ہوئے ایک خط میں جیکولین کے ساتھ اپنے تعلقات کی قانونی حیثیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ دونوں کے لیے مالیاتی منافع پر مبنی نہیں ہے۔اس نے خط میں مزید لکھا کہ’کسی کی نجی زندگی کی تصویروں کا انٹرنیٹ پر وائرل ہونا واقعی افسوسناک اور پریشان کن بات ہے، جس کے بارے میں اسے خبروں کے ذریعے پتہ چلا ہے‘۔ سوکیش نے لکھا کہ ’یہ کسی کے نجی زندگی کو اپنی ذات تک محدود رکھنے کیحقوق کی خلاف ورزی ہے‘۔اس نے لکھا کہ’جیسا کہ اْس نے پہلے ذکر کیا ہے، جیکولین کے ساتھ اس کے تعلقات کسی بھی قسم کے مالی فوائد پر مبنی نہیں تھے جس طرح اسے پیش کیاجارہا ہے‘۔سوکیش نے درخواست کی کہ’جیکولین کو اس سارے معاملے میں برا بھلا نہ کہیں کیونکہ یہ اداکارہ کے لیے آسان نہیں ہے، جس نے بغیر کسی امید کے صرف محبت کی ہے‘۔ اس نے خط میں یہ بھی بتایا کہ جیکولین کو جو چیزیں اس نے تحفے میں دی ہیں اور اس کے گھر والوں کے لییجتنیکام کیے، وہ سب جائز کمائی سیکیے اور یہ بات وہ بہت جلد عدالت میں ثابت کردے گا۔ واضح رہے کہ جیکولین فرنینڈس کی مبینہ بھتہ خور کے ساتھ تصاویر اس وقت سامنے آئیں جب انہوں نے مبینہ طور پر بھتہ خور کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق سے انکار کیا۔جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکولین فرنینڈز نے سکیش چندر شیکھر نامی بھتہ خور سے 10کروڑ روپے مالیت کے تحائف بھی وصول کیے ہیں۔یہ تصاویر گزشتہ سال اپریل یا مئی میں لی گئی تھیں جب چندر شیکھر عبوری ضمانت پر جیل سے باہر تھا اور دونوں چنئی میں چار بار ملے تھے۔جیکولین فرنینڈس کو قانون نافذ کرنے والی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹر (ای ڈی) کی جانب سے بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لییطلب بھی کیا تھا۔اطلاعات کے مطابق ، یہ مقدمہ دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کی جانب سے سکیش چندرا شیکھر اور دیگر کے خلاف درج ہے جس پر 200 کروڑ کی بھتہ خوری کا الزام ہے جبکہ چارج شیٹ میں جیکولین کے علاوہ اداکارہ نورا فتحی کا بھی ذکر ہے۔

Related Articles