ماضی میں بچن فیملی کو کن معاشی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ابھیشیک نے بتادیا

ممبئی،دسمبر۔ ابھیشیک بچن اس وقت لائم لائٹ کا مرکز بن گئے جب انہوں نے ماضی میں بچن فیملی کی انتہائی تنگدست حالت کا ذکر کیا۔یہ بات انہوں نے ‘دی رنویر شو‘ میں سامعین کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ماضی میں اپنے گھر کی مالی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تنگدستی کی وجہ سے انہیں کالج تک چھوڑنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ حالات اتنے خراب تھے کہ والد یعنی امیتابھ بچن کو اپنے کسی ساتھی سے کچھ پیسے لینے پڑے تاکہ گھر کا چولھا جل سکے۔ابھیشیک اس وقت سوئیزرلینڈ کے ایگلون نامی بورڈنگ اسکول میں پڑھ رہے تھے۔ یہ وہ وقت تھا جب ابھیشیک بچن نے کالج چھوڑنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنے والد کی کسی بھی طرح کوئی مدد کرسکیں چاہے وہ کوئی جذباتی سہارا ہی کیوں نہ ہو۔واضح رہے کہ ابھیشیک بچن کا اشارہ امیتابھ بچن کارپوریشن لمیٹد کی طرف ہے جس کی بنیاد امیتابھ بچن نے 1995 اور 1997 کے دوران رکھی تھی۔ تاہم کچھ ہی عرصے میں کمپنی پر بیانتہا قرضہ چڑھ گیا جس کے باعث بچن فیملی کو مذکورہ بالا حالات کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Articles