مادھوری ڈکشٹ اور جیکی شیروف 3 دہائیوں کے بعد ایک ساتھ اسکرین پر

ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 3 دہائیوں کے بعد اداکار جیکی شیروف کے ساتھ اسکرین پر نظر آئی ہیں۔مادھوری ڈکشٹ نے ویب سیریز ’دی فیم گیم‘ کے گانے ’دوپٹہ میرا‘کے لیے اداکار جیکی شیروف کے ساتھ ڈانس کیا ہے۔جیکی شروف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں اْنہیں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ تقریباً 30 سال کے بعد اسکرین پر دیکھا جاسکتا ہے۔اْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ہماری پلے لسٹ میں ایک اور مشہور ٹریک شامل ہوگیا‘۔جیکی شیروف نے ہمیشہ مادھوری ڈکشٹ کا بہت احترام کیاہے۔ جیکی شیروف نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں 30 سال کے بعد مادھوری کے ساتھ کہا کہ ’انہیں کبھی احساس نہیں ہوا کہ اتنے دن کیسے گزر گئے‘۔ان دونوں لیجنڈز نے دوبارہ ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوکر انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ مداحوں کی جانب سے ان دونوں اداکاروں کی آن اسکرین کیمسٹری کو بہت پسند بھی کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔بالی ووڈ کی اس خوبصورت جوڑی کو آخری بار 1993 میں فلم ’خل نائیک‘ میں ایک ساتھ اسکرین پردیکھا گیا تھا۔

Related Articles