لیننگ دہلی کیپٹلس کی کپتان، جمیما نائب کپتان

ممبئی، مارچ ۔ دہلی کیپٹلس نے ویمنس پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے پہلے سیزن کے آغاز سے قبل آسٹریلیا کی ورلڈ کپ فاتح کپتان مگ لیننگ کو اپنی خواتین ٹیم کی کمان سونپ دی ہے۔ ہندوستانی بلے باز جمیما روڈریگس کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، لیننگ نے کہا کہ ڈبلیو پی ایل خواتین کی کرکٹ کے لیے بہت بڑا لمحہ ہے۔ 2011 میں ڈیبیو کرنے والی لیننگ نے 2014 میں آسٹریلیائی ٹیم کی کمان سنبھالی تھی۔ خواتین کی کرکٹ میں سب سے کامیاب کپتان لیننگ اب تک آسٹریلیا کو پانچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایک ون ڈے ورلڈ کپ جیتا چکی ہیں۔نائب کپتان جمیما نے 2018 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا اور حالیہ برسوں میں وہ ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کی اہم کھلاڑی رہی ہیں۔ جمیما نے اپنے کیریئر میں 80 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلتے ہوئے 1704 رنز بنائے ہیں جس میں 10 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ڈبلیو پی ایل کا آغاز 4 مارچ کو گجرات جائنٹس اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ سے ہوگا۔ کیپٹلس 5 مارچ کو رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

 

Related Articles