قاسم سلیمانی کی بیٹی کو لبنانی شہریت دینے کی اطلاعات!؟

بیروت،اگست۔لبنانی صدر میشل عون کے ڈرامائی فیصلے کے ذریعے ایرانی قدس فورس کے سابق مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی کو لبنانی شہریت دی گئی ہے۔لبنانی کارکنوں نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممالک سائنس دانوں، فنکاروں اور ڈاکٹروں کو شہریت دیتے ہیں، نہ کہ کسی ایسے شخص کی بیٹی کو جو ایک سے زیادہ ممالک میں دہشت گرد قرار دیا گیا ہو۔لبنانی ایوان صدر نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے بنیاد ہے۔
حزب اللہ لیڈر کی بہو:قابل ذکر ہے کہ سلیمانی کی بیٹی کی شادی حزب اللہ ملیشیا کیسینئیر لیڈر ہاشم صفی الدین کے بیٹے رضا صفی الدین سے ہوئی ہے۔ایران میں حزب اللہ ملیشیا کے نمائندے عبداللہ صفی الدین کا نام اور عرفیت گھوسٹ کا ذکر دنیا میں منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق رپورٹوں میں بار بار آیا ہے خاص طور پر ایران، لبنان، وینزویلا نامی تکون کے اندر منشیات نیٹ ورک میں اس شخص کا نام آتا رہا ہے۔
پہلی بار میڈیا کی موجودگی:سلیمانی کی بیٹی جنوری 2020 میں اپنے والد کی موت کے بعد پہلی بار میڈیا پر اس وقت سامنے آئیں جب وہ حزب اللہ ملیشیا کے زیر اہتمام اپنے والد کی یادگاری تقریب میں شرکت کے لیے لبنان گئی۔ جہاں انہوں نے حسن نصر اللہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے حزب اللہ کی قیادت سے قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا مطالبہ کیا۔سلیمانی کی بیٹی روانی سے انگریزی اور عربی بولتی ہیں۔ خاص طور پر لبنانی لہجے کی عربی بول سکتی ہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ شادی سے پہلے بھی طویل عرصے تک لبنان میں رہ چکی ہیں۔

Related Articles