قازقستان کے صدرسعودیہ پہنچ گئے

جدہ،جولائی۔قازقستان کے صدر قاسم جومرت توقیف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اتوار کے روز جدہ پہنچے ہیں۔ جدہ پہنچنے پر ولی عہد اور نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزنے معزز مہمان کا استقبال کیا۔دونوں رہنما دونوں ملک کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے علاوہ دلچسپی کے ماور امور پر تبادلہ خیال کیا۔ان دو طرفہ مذاکرات میں سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان ، نیشنل گارڈز کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بندر اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سمیت اعلی سعودی حکام بھی موجود تھے۔جبکہ قازقستان کے صدر کے ساتھ مذاکرات میں ان کی معاونت کے لییان کے نائب وزیر اعظم اور قازق وزیر خارجہ مختار تلو بیردی، صدارتی دفتر کے اول نائب چیف تیمور سلیمانوف، وزیر تجارت بخت سلطانوف اور وزیر توانائی بولات اکشولکوف سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری حکام بھی شامل تھے۔

 

Related Articles